مقبوضہ کشمیر ‘ سڑک حادثات میں3 افراد جاں بحق ،2زخمی

جمعہ 10 جون 2016 14:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں سڑک کے مختلف حادثات میں تین افرادجاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر سے لیہ جانیوالا ٹرک وانلا سمڈو لہیہ کے نزدیک الٹنے سے ٹرک کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔

(جاری ہے)

ترگپورہ سوپور کے نزدیک ایک گاڑی کی ٹکر سے راہگیر علی محمد میرجاں بحق ہو گیا۔ شالٹینگ سرینگر میں سڑک کے ایک اور حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جوبعد ازاں صورہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔دیگر دو حادثات میں مذید دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :