اسلام آباد اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں پری مون سون بارش کے آغاز سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 11 جون 2016 11:33

اسلام آباد اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں پری مون سون بارش کے آغاز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء ) اسلام آباد اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارش کے آغاز سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، فاٹا، جنوبی پنجاب،بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش بالاکوٹ24، کاکول21، مالم جبہ12، پٹن04، لوہردیر03، سیدوشریف، کالام02، راولاکوٹ24، مظفر آباد23، گڑھی دوپٹہ03، کوٹلی01، منڈی بہاوٴالدین17، نور پورتھل14، جہلم 13، مری، چکوال09، سیالکوٹ، گوجرانوالہ04، گجرات03، فیصل آباد، اسلام آباد، سرگودھا، قصور، کامرہ 02، منگلہ، لاہور، بھکر01، بارکھان 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر گرد آلود/تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش اور تیز ہواوٰں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ مون سون(جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران ملک میں 10 سے20 فیصد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ۔

پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں بھکر، شہید بینظیر آباد48، تربت47، دادو، بہاولنگر، جیکب آباد، نور پورتھل46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :