مقبوضہ :کشمیر مخالف بھارتی منصوبوں کے خلاف سرینگر میں سیمینار جاری

یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ نظربندی کے باعث شریک نہ ہو سکے

اتوار 12 جون 2016 15:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام پنڈتوں اور سابق بھارتی فوجیوں کے لیے مقبوضہ علاقے میں الگ کالونیوں کے تعمیر کے مذموم بھارتی منصوبے کے حوالے سے ایک مشترکہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق”مجوزہ کالونیاں اور حکومت کی مبہم پالیسی“ کے زیر عنوان کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی صدارت میں ہونے والا سیمینار صبح ساڑھے دس بجے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں حریت دفتر پر شروع ہواجو سہ پہر تک جاری رہے گا۔ سیمینار میں سید سید علی گیلانی کے علاوہ میر واعظ عمر فاروق ، بشیر احمد بٹ، محمد عبداللہ طاری ، محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماؤں کے علاوہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم شریک ہیں۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ غیر قانونی نظر بندی کے باعث سیمینار میں شریک نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :