محکمہ موسمیات کی کل سے اسلام آباد،خیبر پختونخواسمیت پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 18 جون 2016 11:52

محکمہ موسمیات کی کل سے اسلام آباد،خیبر پختونخواسمیت پنجاب میں بارش ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم اتوار(شام/رات) مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ پارہ چنار08،ڈی جی خان01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دادو48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی47، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شہید بے نظیرآباد میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :