ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 18 جون 2016 19:20

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 18جون۔2016ء ) عدالت کے حکم پر ڈیڑھ ماہ قبل ٹیکسی ڈرائیور کوقتل کرنے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور انجم طالب کو دو مئی 2016ء عبدالرشیدعرف شیدا ، علی اکبر اور دو نامعلوم لاہور ایئر پورٹ پر جانے کے لئے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ واپس نہ آیا ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ نے تلاش شروع کر دی جس کے دوران ان کومعلوم ہوا کہ تھانہ غلہ منڈی ساہیوال کونہرسے نامعلوم نعش ملی ہے جسکے ورثاء کاپتہ نہ چلنے پر لاوارث قرار دیتے ہوئے کرمائی شاہ قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ہے ٹیکسی ڈرائیور انجم طالب کے چچا میاں خالد ہارون نے تھانہ غلہ منڈی میں موبائل پرلی گئی تصاویر سے اپنے بھتیجے کی شناخت کر لی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش وصول کرلی قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر عدالت کے حکم پر تھانہ بی ڈویڑن نے مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :