الیکشن مہم میں جاری کردہ ضابطہ اخلاق ٹھاہ

سرکاری افسرانوں نے الیکشن مہم میں اپنی سرکاری گاڑیاں پیش کردیں‘ ملازموں نے ووٹ مانگنے شروع کر دیئے

پیر 27 جون 2016 12:45

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے الیکشن مہم میں جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نا مکمل سرکاری افسرانوں نے الیکشن مہم میں اپنی سرکاری گاڑیاں پیش کردی ں ملازموں نے بھی ووٹ مانگنے شروع کر دئیے حاضری برائے نام دفاتر خالی تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس مصطفی مغل کی جانب سے الیکشن مہم کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا جس میں سرکاری گاڑیوں پر مکمل پابندی نہ ہی سرکاری ملازمین الیکشن مہم میں حصہ لے سکتے وزرآسے تو سرکاری گاڑیاں واپس لے لی مگر اس کے باوجود (ن ) لیگ پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف مسلم کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری آفسرانوں نے الیکشن مہم کے لئے اپنے اپنے محکمہ جات کے لئے سرکاری گاڑیاں اور اپنی خدمات پیش کرنے لگے جبکہ آئندہ حکومت بنانے کے لئے فائدہ لیا جائے گا آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے جاری الیکشن مہم میں 25فیصد سرکاری ملازمین شامل ہیں جو عوام سے ووٹ مانگنے کے لئے سب سے آگے ہیں جبکہ آفسرانوں کی جانب سے اپنی ماتحت عملے کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ووٹ فلاح جماعت کو نہ دیں تبادلے یا پر موشن روک سکتا ہے جس کے باعث چھوٹے ملازمین بھی پریشان ہیں جس کے بعد یہ ملازمین بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :