بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید

بدھ 29 جون 2016 12:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں گزشتہ شب ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں لولاب کے علاقے Warnowمیں جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہیدکیا۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے نگری درگمولہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سوپور کے علاقے ڈورو کے رہائشی سمیر احمد کو شہید کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :