سرینگر‘چاڈورہ میں عسکریت پسند بھارتی پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھین کرفرار

بدھ 29 جون 2016 12:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں اْس وقت سنسنی پھیل گئی جب چھ کے قریب عسکریت پسندبھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کی حفاظت پر مامور بھارتی پولیس کے ایک اہلکار سے اسکی سروس رائفل چھین کرفرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عسکریت پسندوں نے ضلع کے علاقے گوری محلہ پانزن چاڈورہ میں بی جے پی لیڈر غلام محمد چوپان کی رہائش گاہ کے باہر حفاظتی چوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہے کانسٹیبل سے اسکی سروس رائفل اے کے 56، ،دو میگزین اور گولیوں کے درجنوں راؤنڈ چھین لئے ۔

اس موقعے پر وہاں افراتفری پھیل گئی جس دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار کو نقصان نہیں پہنچایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد نے قریبی علاقوں کو محاصرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔تاہم وہ عسکریت پسندوں کی تلا ش میں ناکام رہے ۔

متعلقہ عنوان :