کراچی میں عید سے پہلے اچھی خاصی بارشیں ہونگی اور عید کی چھٹیاں اچھے موسم میں گزریں گی ‘محکمہ موسمیات

بدھ 29 جون 2016 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں عید سے پہلے اچھی خاصی بارشیں ہونگی اور عید کی چھٹیاں اچھے موسم میں گزریں گی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ غلام رسول نے اپنے بیان میں کہا کہ عید سے قبل کراچی میں 2بارشیں ہو سکتی ہیں ‘ عید کے بعد بھی کراچی میں بارشیں ہونگی ، جولائی اور اگست میں بھی کراچی میں بارشیں ہونگی تاہم 25سے 30ملی میٹر بارش شہر میں طوفان کھڑا کر سکتی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ مون سون پاکستان میں اپنا قدم جما رہا ہے اور مون سون بارشیں وقفے وقفے سے ہوتی ہیں ۔