
ساہیوال کے قریب تیزرفتار ٹرالر کار پر چڑھ گیا ، سات افراد جاں بحق ، ایک کی حالت نازک
مرنے والوں میں کار ڈرائیور ،ایک ہی خاندان کے 6افراد شامل ،ٹرالر ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار
جمعہ 1 جولائی 2016 17:31
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) آج صبح ملتان ساہیوال روڈپر فتو والا موڑ کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد اور ڈرائیور جاوید سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی حناء شدید زخمی حادثہ اس قدر ہولناک تھا کہ ٹرالر کار کے اوپر چڑھ گیا اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ہلاک شدگان اور زخمیوں کو کار کے حصے کاٹ کر نکالا گیاٹرالر کا ڈرائیو ر حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل پارک لاہور کا تاج دین اپنی بیوی اور بچوں سمیت ایک کار نمبر 9229ایل ای سی جی ایل آئی پر خانیوال سے منگنی کی تقریب کے بعد لاہور واپس جا رہے تھے کہ فتو والا موڑ کے قریب سڑک کی تعمیر نو کا کام جاری تھا اور دو طرفہ ٹریفک کی بجائے ٹریفک ایک ہی روڈ پر چل رہی تھی کہ کار مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نمبر 7529جی یو سندھ کار پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں کاربری طرح تباہ ہو گئی اور کار کے حصوں کو کاٹ کر تاج محمد اسکی بیوی حسینہ ،دو بچیوں حفظہ ،طیبہ اور ڈرائیور جاوید سمیت پانچ افراد کی لاشوں کو نکالا گیا جبکہ روبینہ ، اعجازاور حناء تین زخمی بچوں کو گاڑی کے حصے کاٹ کر بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا بعد میں تینوں زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیاگیا جن میں روبینہء اور لڑکا اعجاز راستہ میں اوکاڑہ کے مقام پر دم توڑ گئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سندر میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
-
ہم حکومت اور نااہل اپوزیشن کے درمیان پس رہے ہیں‘ فواد چودھری
-
بدقسمتی سے ظالم حکومت اور پی ٹی آئی کی نااہلی کے باعث ہم پس رہے ہیں، فواد چوہدری
-
گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دے دیا
-
طارق فضل چوہدری کی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت
-
4000 ٹن ایم او پی کھاد سے بھرا جہاز گوادر پورٹ پر پہنچ گیا
-
پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز
-
سیوریج کا گنداپانی ،رائے ونڈ شہر کی پہچان بن گیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے نتھیا گلی ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی مذمت ، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کی بھرپور حمایت کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.