کوٹلی، عید کے دن سول جج میرپور کی گاڑی کو منیل کے مقام پر حادثہ ،اہلیہ جاں بحق، دو بیٹیوں، دو بیٹوں سمیت شدید زخمی

جمعہ 8 جولائی 2016 14:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) عید کے روز المناک حادثہ سول جج میرپور وریٹرننگ آفیسر سماہنی اپنے آبائی گھر سے عید کر کے واپس آتے ہوئے منیل کے مقا م پر حادثے کا شکار اہلیہ جاں بحق جبکہ دو بیٹیوں دو بیٹوں سمیت شدید زخمی تفصیلات کے مطا بق سول جج چوہدری شبیر عید کے دن اپنے آبائی گاؤں دھنہ سے واپس آتے ہوئے منیل کے مقا م پر ویگو گاڑی نمبرMZE710بے قا بو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ان کی اہلیہ نسرین بی بی موقع پر جان بحق جبکہ ان کی دو بیٹیاں صباء شبیر عائشہ شبیر اورآفاق شبیرعمر چار سال آصف شبیر عمر نو سال سمیت خود شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹلی چوہدری شہزاد ہمراہ نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئے ریسکیو1122کے ا ہلکاران کے ہمراہ زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لیے کو ٹلی ہسپتال منتقل کیا حادثہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی پی ٹی آئی کے حلقہ کھوئی رٹہ سے نامزد امیدواراسمبلی رفیق نےئربھی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی پہنچ آئے ۔