مقبوضہ کشمیر ، مشتعل نوجوانوں نے بانڈی پورہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی پوسٹ نذر آتش کر دی

ہفتہ 9 جولائی 2016 16:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں مشتعل نوجوانوں نے بانڈی پورہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کی ایک پوسٹ نذر آتش کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ میں ہزاروں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

برہان مظفر کو جمعہ کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں شہید کیا گیا تھا۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد مشتعل نوجوانوں نے بی ایس ایف کی ایک پوسٹ پر دھاو بول کر اسے نذر آتش کر دیا۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔ دریں اثنا برہان وانی کی شہادت پر بانڈی پورہ قبضے میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ قصبے کے کلوسہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور نوجوانوں میں دن بھر جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :