Live Updates

نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں‘ جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے ، مریم نواز وزیر اعظم کی نشست پر کس طرح بیٹھ سکتی ہیں ، شہباز شریف کا بیٹا کس حیثیت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اجلاسوں میں شریک ہوتا ہے ، عمران خان

عبدالستار ایدھی کے جنازے میں شرکت نہ کر نے کا افسوس ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:22

نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں‘ جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے ، ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عظیم سوشل ورکر عبدالستار ایدھی کے جنازے میں شرکت نہ کر سکنے کا افسوس ہے ‘ وہ واحد شخصیت تھے جنہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنانے میں میری مدد کی ‘ میرے بچے میری جان ہیں ‘بچوں سے ملنے کی وجہ سے جنازے میں شرکت کا پلان ترتیب نہیں کر سکا‘صرف بچوں سے ملنے لندن آیا ہوں‘ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں‘شہباز شریف کا بیٹا سی پیک کی میٹنگ میں بیٹھتا ہے‘مریم نواز کے وزیراعظم کی سیٹ پر بیٹھ کر کام کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے‘نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہی ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ‘ اپوزیشن جماعتیں جلد لائحہ عمل بنائیں گی ۔

وہ لندن پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ افسوس ہوا کہ عبدالستار ایدھی کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکا۔ عبدالستار ایدھی وہ واحد شخصیت تھے جنہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنانے میں میری مدد کی۔ عمران خان نے کہا کہ میرے بچے میری جان ہیں اور ان سے ملنے کی وجہ سے جنازے میں شرکت کا پلان ترتیب نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں ،جمہوریت میں سب کو جواب دینا پڑتا ہے ، نوازشریف بھی جواب دیں ۔ کرپشن کے ذریعے منی لانڈرنگ کر کے پیسہ باہر بھیجا جاتا ہے ۔وزیراعظم نے اپنے علاج پر غریب قوم کا پیسہ خرچ کیا ۔کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا۔ اپوزیشن جماعتیں جلد لائحہ عمل بنائیں گی ۔عمران خان نے کہا کہ خصوصی طیارے کے ذریعے وزیراعظم کو واپس لانے کا معاملہ عدالت میں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ،قومی خزانے کو اس طرح ضائع کرنا درست نہیں ہے ۔ قوم کا پیسہ خرچ کرنے پروزیراعظم کے خلاف عدالت میں ر ٹ دائر کریں گے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو 30سال میں نوازشریف کا متبادل کوئی نہیں ملا۔ شہباز شریف کا بیٹا سی پیک کی میٹنگ میں بیٹھتا ہے۔مریم نواز وزیراعظم نوازشریف کی سیٹ پر بیٹھ کر کام کر تی ہیں جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف خوش فہمی میں نہ رہی ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات