بھارتی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق کشمیریوں کی تعداد15 ہوگئی

اتوار 10 جولائی 2016 17:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں اکیس سالہ حریت پسند برہان مظفر وانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق کشمیریوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے جبکہ وادی میں بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف دوسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مقبول ترین حریت پسند اور حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے خلاف وادی میں ہڑتال جاری ہے ۔

(جاری ہے)

قابض فوجیوں نے ممکنہ احتجاج کوروکنے کیلیے پوری وادی میں کرفیونافذ کررکھا ہے۔حریت رہنما گذشتہ روز سے قابض فوج کے ہاتھوں نظر بند ہیں جبکہ مظفر وانی کی شہادت کے خلاف ہونیوالیمظاہروں میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کے جلوس جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی جبکہ جابجا پاکستانی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :