سی آر پی پی کی مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ لوگوں کے قتل کی مذمت

برہان مظفر وانی، دو ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 16 جولائی 2016 16:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء) نئی دہلی میں قائم کمیٹی فار ریلیز آف پولیٹیکل پریزنرز ( سی آر پی پی) نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی اور انکے دو ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سی آر پی پی کے ارکان سید عبدالرحمان گیلانی،امیت بھٹہ چاریہ، سجاتو بہادرہ، ایم این ریونی، جگموہن سنگھ، سکہندو بھٹہ چاری جی، میلم ہینی بابو اور رونا ولسن نے نئی دلی میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ایک مرتبہ پھر انتفادہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ برہان وانی کے قتل پر احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ برہان وانی کو گرفتاری کے بعد جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا اور جسکا اظہار مقبوضہ علاقے کی حکمران جماعت پی ڈی پی کے سینئر رہنما مظفر حسین بیگ نے بھی کیا ہے ۔سی آر پی پی کے ارکان نے بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور بیسیوں نوجوانوں کو پیلٹ لگے ہیں جس کے باعث وہ بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے بھارتی حکومت اور قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے قتل کا سلسلہ بند کریں۔

متعلقہ عنوان :