اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، فاٹا، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش دو روز تک جاری رہنے کا امکان

منگل 26 جولائی 2016 13:53

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2016ء) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، فاٹا، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ،کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران اور میر پور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا،گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش پنجاب مری 46ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ،کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ ہو سکتی ہے۔