بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا
جمعہ 29 جولائی 2016 15:41
(جاری ہے)
یا د رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتفادہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہوا تھا اور پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ ، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث اب تک 56 بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔
ادھر قابض انتظامیہ نے لوگوں کو جامع مسجد کی طرف مارچ کرنے سے رو کنے کیلئے جمعہ کو مسلسل 21ویں دن بھی وادی کشمیرمیں مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رکھیں۔انتظامیہ نے سرینگر میں جامع مسجد اور خانقائے معلی کی ناکہ بندی کر کے وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ تقریبا تمام حریت رہنماؤں کو مارچ کی قیادت سے وکنے کیلئے گھروں یا پولیس اسٹیشنوں میں نظربند کردیا گیا۔دریں اثنا سید علی گیلانی نے گرفتار سے قبل میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد ا اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ شہداء کے مشن کو مقصد کے حصول تک ہر قیمت جاری رکھیں گے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے جموں وکشمیر کو متنازعہ خطہ تسلیم کر ے اور اسکے حل کیلئے اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.