راجہ فاروق حیدر خان کے وزیراعظم نامزد ہونے پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حلقہ پانچ کے کارکنوں کا جشن

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) راجہ فاروق حیدر خان کے وزیراعظم نامزد ہونے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حلقہ پانچ کے کارکنوں کا جشن ۔مسلم لیگ (ن )کے کارکن فاروق اعوان نے کنیناں حلقہ 5میں اپنی رہائشگاہ پر فاروق حیدر کے وزیراعظم نامزد ہونے کی خوشی میں کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن وزیراعظم کا دست وبازو ہوگا ۔

(جاری ہے)

خدمت خلق حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو کر میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائیگا ، یونین کونسل سے وارڈ سطح تک کے مسائل کے حل کیلئے کارکن اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے عملی طور پر مخلصانہ کردار ادا کرنے والے کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ میرٹ کے مطابق ہوگی ، انہوں نے کہا کہ ہم سجدہ ریز ہو کر اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے مسلم لیگ ن کو شاندار کامیابی عطا فرمائی ۔