Live Updates

آزادکشمیر کے انتخابات میں وفاقی حکومت نے بڑئے پیمانے پر دھاندلی کر کے عوامی مینڈیٹ کو چر ایا،بیرسٹر سلطان

پاکستان کے اندر عمران خان کی صورت میں جب تبدیلی آئے گی تو اس کے فیوض و ثمرات آزاد کشمیر کے اندر بھی دیکھے جائیں گے،عوامی وفود سے گفتگو

منگل 2 اگست 2016 20:24

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 اگست ۔2016ء ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکنان نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچایا۔لوگ ریاست کے اندر تبدیلی کے لیے تیار تھے۔مگر افسوس صد افسوس وفاقی حکومت نے بڑئے پیمانے پر دھاندلی کر کے عوامی مینڈیٹ کو چرا لیا۔

دھاندلی کی پیداوار حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں ۔ہم ہار کر اتنا پریشان نہیں جتنا ہمارے مخالفین جیت کر پریشان ہیں۔اللہ کے ہر کام میں بہتری پوشیدہ ہوتی ہے۔الیکشن نتائج میں بھی ہمارے لیے کوئی بہتری ہے۔ہم الیکشن ہارے ہیں۔لیکن ہمارے حوصلے ابھی جوان ہیں۔ہمارا ازم ابھی ڈگمگایا نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان پاکستان کے اندر اور آزاد کشمیر کے اندر اُمید کی آخری کرن ہیں۔

پاکستان کے اندر عمران خان کی صورت میں جب تبدیلی آئے گی تو اس کے فیوض و ثمرات آزاد کشمیر کے اندر بھی دیکھے جائیں گے۔البتہ پاکستان میں عمران خان کی تبدیلی کے وقت ہم آزاد کشمیر کا عوامی مینڈیٹ ایسے نہیں چرائیں گے۔جیسے اس الیکشن میں چرایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے میرپور میں مختلف سیکٹرز سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اندر رہ کر عمران خان کی قیادت میں ناانصافی کے خلاف پہلے کی طرح جدوجہد کرتے رہیں گے۔آزاد کشمیر کے اندر ناانصافی کے نظام کے خاتمے تک اور فلاحی حکومت کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔میرپور کے وارث ہم ہیں۔اس لیے میرپور کے حقوق کا دفاع بھی ہم کریں گے۔الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔اس سے کبھی دلبرداشتہ نہیں ہوئے۔

کارکن اپنے اپنے حوصلوں کو جوان رکھیں اور جہا ں بھی کرپشن نا انصافی دیکھیں اُس کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون کی ٹیم کا کردار بھی ادا کرے گی۔حقیقی اپوزیشن کا رول ہم ادا کریں گے۔موجودہ حکومت کو کسی صورت من مانی نہیں کرنے دیں گے۔بلکہ تحریک انصاف حکومتی کرپشن کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :