مقبوضہ کشمیر میں مزید پانچ کشمیری شہید،20زخمی

منگل 16 اگست 2016 17:16

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اگست ۔2016ء ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت مخالف مظاہروں میں مزید پانچ کشمیر ی شہید ۔ ان کے علاوہ دیگر بیس زخمی ہیں۔ تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز سینکڑوں مشتعل مظاہرین کی حکومتی سکیورٹی دستوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے بتایا کہ مشتعل ہجوم کو قابو اور منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلانا پڑی تھیں۔

آج چار افراد سری نگر کے مغرب میں واقع ایک گاوٴں رائے پنتھان میں سکیورٹی فورسز کی گولیوں سے شہید ہوئے جبکہ پانچواں لارکی پورا نامی گاوٴں میں شہید ہوا۔ ان ہلاکتوں کے بعد کئی اور دیہات اور قصبوں میں بھی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔۔

متعلقہ عنوان :