مجاہدین کسی بھی وقت ہزاروں بھارتی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،تحریک المجاہدین کا بھارتی فوج کو انتباہ
محبوبہ مفتی کی جانب سے لہرائے گئے بھارتی پرچم کا زمین پر گرنا قدرت کی طرف سے ہی تھا،ترجمان
منگل 16 اگست 2016 18:45
سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اگست ۔2016ء) تحریک المجاہدین نے سرینگر کے نواحی علاقہ میں مجاہدین کی طرف سے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں فورسز اہلکاروں اور کمانڈوز کا حصار توڑ کر حملے میں کئی فورسز کمانڈروں اور اہلکاروں کی ہلاکت کو بھارت کے لئے ایک وارننگ قرار دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ مجاہدین کسی بھی وقت ہزاروں بھارتی فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی مجاہدین نے ایک مشترکہ کمانڈ میں کی۔ گو کہ مجاہدین نے موجودہ انتفاضہ کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں جہاں بستیاں ہیں، وہاں حملے ملتوی کر دیئے ہیں، تا ہم اس حملے کا مقصد بھارتی کمانڈوز کا تکبر اور غرور خاک میں ملانا تھا۔(جاری ہے)
ترجمان نے کامیاب حملے میں حصہ لینے والی تنظیموں کے مجاہدین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ بھارتی فورسز پر جنگلوں اور بیابانوں میں حملے جاری رکھے جائیں گے۔
تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کو جاری رکھنے کا اعلان بھارت کے زوال کا باعث بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ سرینگر میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے لہرائے گئے بھارتی پرچم کا زمین پر گرنا قدرت کی طرف سے ہی تھا۔ یہ ترنگا کشمیریوں کے خون سے رنگا گیا ہے۔ یہ نفرت کی نشانی ہے ۔ جسے قدرت بھی برداشت نہیں کرتی۔ اس کے برعکس بچوں کی طرف سے لہرائے گئے پاکستانی پرچم فورسز کی سرتوڑکوشش اور آندھیوں کے باوجود وادی بھر میں لہرا رہے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.