مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ بھارتی فورسز کو ایندھن کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اگست 2016 20:14

مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ بھارتی فورسز کو ایندھن کی ترسیل روکنے کا ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20 اگست 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ بھارتی فورسز کو ایندھن کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھارتی فوج کی مظالم کیخلاف غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے اعلان کے باعث پہلی مرتبہ وادی میں بھارتی فورسز کو بھی ایندھن کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہڑتال میں آئل ٹینکر، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، ٹرک ڈرائیور اینڈ کنڈکٹر یونین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :