بھارتی فوج کشمیریوں پر تشدد کا ہر ناقابل تصور حربہ استعمال کر رہی ہے ، حریت کانفرنس

پیر 22 اگست 2016 16:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) حریت کانفرنس ”ع“ گروپ نے کشمری کے طول و عرض میں جاری مزاحمتی تحریک کے دوران پرجوش عوامی مظاہروں اور متحدہ طور پر ستم اس میں عوام کی جانب ہے عوام کی جانب سے پوری شدت کے ساتھ اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت اور آزادی کے مطالبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جذبہ آزادی کو کچلنے کے لئے کشمیر میں بے لگام فورسز وحشیانہ طور پر طاقت اور تشدد کے ذریعے ہر وہ حربے استعمال کر رہی ہے جن کا مہذب دنیا میں تصور بھی ممکن نہیں ہے حریت رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ لگاتار ڈیڑھ ماہ سے سخت کرفیو کا نفاذ ، بندشوں اور عوامی نقل و حمل پر پابندیوں ، فورسز اور پولیس کے ہاتھوں چھاپوں ، توڑ پھوڑ ، گرفتاریوں اور بلاامتیاز بزرگوں ، نوجوانوں کمسن بچوں اور خواتین کو بندوقوں اور بیلٹ فائرنگ سے زخمی کر دینے کے افسوسناک واقعات پورے تسلسل کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں جو کہ سفاکیت اور نازیت کو بھی شرما رہی ہے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیر میں ہونے والے ان مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :