پی سی بی نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوششیں تیز کردیں
پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے رضا مند کھلاڑیوں کی ایک الگ فہرست بنائی جائے گی، فرنچائز پر زور دیا جائے گا کہ وہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو فائنل پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند ہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے پی سی بی کے پاس 4 بلٹ پروف بسیں ہیں ، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ،نجم سیٹھی
منگل 23 اگست 2016 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے لئے تمام تر تیاریاں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بھی بات ہوگئی ہے، پی ایس ایل میں شرکت کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جارہی ہے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
لاہور میں فائنل کھیلنے کے لئے رضا مند کھلاڑیوں کی ایک الگ فہرست ہوگی جس میں فرنچائز پر زور دیا جائے گا کہ وہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو فائنل پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند ہیں۔(جاری ہے)
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے پی سی بی کے پاس 4 بلٹ پروف بسیں ہیں جب کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس سے قبل زمبابوے کے کامیاب دورے کے موقع پر بھی پنجاب حکومت کی جانب سے قابل اطمینان اقدامات کئے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر لاہور میں پی ایس ایل کا کامیاب فائنل کرا دیا گیا تو عالمی دنیا کو واضح پیغام جائے گا کہ کم از کم محدود اوورز کے ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کے پاس سیکیورٹی کے اعتبار سے موزوں گرانڈ موجود ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل رانڈر آندرے رسلز پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھری ہے جب کہ آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے لاہور میں کھیلنے کو سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.