ایم کیو ایم کے قائد کے پاس لندن میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں ٗ سید خورشید شاہ
ضیا الحق نے آرٹیکل 6 بنانے والے وزیراعظم کو پھانسی لگا دی،موجودہ حکومت نے پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی پھر خود ہی باہر بھجوادیا ٗ الطاف حسین کا ساتھ دینے والا پاکستان کا مخالف سمجھا جائیگا ٗاپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 24 اگست 2016 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے پاس لندن میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں اس لئے جو ان کے ساتھ ہو گا وہ ریاست پاکستان کے خلاف شمار ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ پاکستان مہاجروں نے بنایا خام خیالی ہے ٗپاکستان سندھیوں نے بنایا ہے تاہم ہم نے مہاجروں کی قربانیوں کو سامنے رکھا ہے، یہ کہہ دینا کہ ایم کیو ایم کے قائد بیمار اور ذہنی دباؤ میں ہیں کوئی بات نہیں، حکومت کی بے توجہی نے بھی حالات خراب کئے، صرف ان ہی باتوں پر توجہ دی گئی جو پاکستان کے خلاف باتیں کی گئیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر کے بعد جماعت کے رہنماؤں پر اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی دباؤ بہت زیادہ تھا، فاروق ستار نے وقتی طور پر صحیح بات کی کیونکہ ان کے پاس یہی ایک راستہ تھا، ایم کیو ایم کے پاس مائنس الطاف حسین کے سوا کوئی چارہ نہیں، جو ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ ہو گا وہ ریاست کے خلاف بولنے والوں کے ساتھ شمار ہوگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.