ریاست بھر میں چار ستمبر یوم حق خودارادیت کے لیے بھر پور ریلی نکالی جائے،جمعة المبارک کے خطبہ میں علماء کرام بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں، تحریک آزادی کشمیر کا کیس عالمی سطح پر اجاگرکیاجائے،پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،مولانا قاضی محمود الحسن اشرف

جمعرات 1 ستمبر 2016 16:48

مظفر آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے مظفراباد میں آل پارٹیز کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چار ستمبر ریاست بھر میں یوم حق خودارادیت کے لیے بھر پور ریلی نکالی جائے۔آج جمعة المبارک کے خطبہ میں علماء کرام بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔

حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری قائدین کو بھی وفود میں شامل کرے۔نصاب تعلیم میں تحریک آزادی کشمیر اور دو قومی نظریہ کو شامل کیا جائے۔حج کے موقع پر آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے حجاج کا وفد بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ چھ ستمبرر کو آل جموں کشمیرجمیعت علماء اسلام کا خصوصی مشاورتی اجلاس اسلام اباد میں طلب کر لیا گیا۔

قوم یوم دفاع پاکستان اور یوم ختم نبوت کے موقع پر ایمانی اور اسلا می جذبات کا اظہار کرے۔بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکزہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کشمیری عوام بھارت کے مقابلہ میں پاکستان کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔اور اسلام ہی اسکے مستقبل کا ضامن ہے۔

پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کے ہمراہ اس موقع پر جماعة الددعوہ کے امیر مولانا عبد العزیز علوی،پی پی کے ترجمان شوکت جاوید میر،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ ثاقب مجید،تحریک حریت کے مشتاق الاسلام ،پی پی پی مظفراباد کے صدر سردار مبارک حیدر ،مسلم لیگ کے آصف مصطفا ئی جے یو آئی کے ڈویژنل امیرمولانا منطور الحسن،انجمن تاجران مظفراباد کے میر امتیاز ،جمیعت ا ہل حدیث کے مولانا زاہد اثری سمیت سنٹرل پریس کلب کے عہددیران اور سول سو سائٹی کے عہددران بھی موجود تھے ۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اسلامی نظام کے انعقاد کا اعلان اورمیرٹ کی بالا دستی کے لیے عملی اقدامات کر کے نظریہ پاکستان کے مقاصد کو پورا کریں۔انھوں نے کہا آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے بین الاقوامی سیاست سے باخبر شخص کے طور پر مسعود خان کا انتخاب مسلم لیگ کابہترین فیصلہ ہے۔

جو لوگ اس معاملہ کومتنا زع بنار ہے ہیں وہ ہند وستان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔قومی اور ملی مفاد کے لیے ذاتی مقاصد کو پیش نظر نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کے سپہ سالار اور تمام عسکری ادارے بھارت سمیت تمام دشمن قوتوں کا بھر پور مقا بلہ کر رہے ہیں ۔جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جن میں قوم کا بھر پور جوش اور جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منانا بھی شامل ہے۔انھوں نے چھ اور سات ستمبریوم دفاع اور یوم ختم نبوت کے موقع پر ریاست بھر کی تمام مساجد اور مدارس میں تقریبات منعقد کرنے قر آن خوانی اور مجالس ذکر اور درود وعظ و نصیحت کے بعد استحکام پاکستان اور قومی اور ملی یکجہتی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔اور آج جمعةالمبارک میں خطبہ کرام سے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور چار ستمبر کی حق خود ارادیت ریلی میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :