Live Updates

رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش کے عرس پاک کو شایان شان اندا زمیں منعقد کیا جائے گا ‘محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے انجام دیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر دربار عالیہ کھڑی شریف شفیق الرحمان ڈار کی بات چیت

بدھ 7 ستمبر 2016 13:39

میرپور/کھڑی شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء ) رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش کے عرس پاک کو شایان شان اندا زمیں منعقد کیا جائے گا محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے انجام دیں عرس پاک کے حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گئی اولیاء اکرم نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے جو کردارادا کیااس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہارا سسٹنٹ ڈائریکٹر دربار عالیہ کھڑی شریف شفیق الرحمان ڈار نے محکمہ اوقاف کے آفیسران منیجردربار عالیہ کھڑی شریف منیجر دربار ظہیر االدین بابر، ،قاضی شفیق الرحمان نگران دربار، محمد ادریس اکاؤننٹ دربار ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عر س پاک کو شایان شان اندا زمیں منعقد کر نے کیلئے ہم نے قائد اعظم اسٹیدیم ، جھلا بھائی دربار اور کھڑی شر یف کے مختلف مقامات پر پینا فکیس کے بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں اور ملک کے معروف ومشہور شخصیات کو مدعو کیا ہے جو رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش کے کلام سے لوگوں کے دلوں کو منور کریں گے عرس پاک کو نہایت شایان شان سے منانے کیلئے ڈائر یکٹر اوقاف میرپور دویژن مقصود حسین عباسی کے احکامات کی روشنی میں تمام انتظامات کو حتمہ شکل دے جا چکی ہے ا سسٹنٹ ڈائریکٹر دربار عالیہ کھڑی شریف شفیق الرحمان ڈار نے کہا کہ عرس پاک کے حوالے سے تمام انتظامات کو شکل دی جا چکی ہے دربار عالیہ کو لائٹنگ سے منور کردیا گیا اور غسل کی تقریب اور چادر پوشی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے انہوں نے مذید کہا کہ رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش کے جن کٹھن حالات میں دین اسلام کی سر بلندی اور اسلام کی مضبوطی کیلئے قلم کی طاقت سے روشناس کروایا آزاد کشمیر پاکستان وبیرونی دنیا میں بسنے والے لوگ ان کے کلام کو بڑے ذوق وشوق سے پڑھتے اور سنتے ہیں محکمہ اوقاف میرپور عرس پاک کو نہایت عقیدت واحترام سے منائے گا جس کے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات