مقبوضہ کشمیر کی عوام نے لاکھوں قر بانیاں دے کر حق ادا کر دیا ‘اب پاکستان کے حکمرانوں کی باری ہے کہ وہ کشمیر کے موقف پر ٹھوس بات کرکے آزادی کی شمع کو روشن رکھیں مقبوضہ کشمیر آنے والے ‘بھارت پارلیمانی وفد کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محتر مہ وحیدہ شمیم کا بیان

بدھ 7 ستمبر 2016 13:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محتر مہ وحیدہ شمیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام نے لاکھوں قر بانیاں دے کر اپنا حق ادا کر دیا اب پاکستان کے حکمرانوں کی باری ہے کہ وہ کشمیر کے موقف پر ٹھوس بات کرتے ہوئے آزادی کی شمع کو روشن رکھیں بھارت حکومت کی جانب سے جو وفد مقبوضہ کشمیر آ یا ہے اس کو آزاد کشمیر کے عوام بھی مسترد کرتے ہیں حریت قائد ین نے جرت اور بہادری کی ایسی تاریخ ساز مثال قائم کی جو سابقہ کسی بھی دور میں نہیں ملتی کشمیری قوم نے اپنے اسلاف کے مشن کو مکمل کر نے کا عزم کر رکھا ہے6ستمبر کا تاریخ ساز دن پاک فوج کے جوانوں کی شاندار قر بانیوں اور سچے جذبوں کو دوبارہ زندہ کر نے کا سبب ہے مضبوط پاکستان اسلامی دنیا خصوصا کشمیر یوں کی آزادی کا ضامن ہے دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والوں کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے دنیا جانتی ہے وحیدہ شمیم نے کہا کہ صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام، تحریک آزادی کشمیر اور تحریک حر یت کی کامیابی تک جدو جہد جاری رکھیں گئے 6ستمبر کے دن کا میاب دفاع پر بری بحری اور فضائیہ کے جان بازوں کے جذ بے کو سلام پیش کر تے ہین انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے پاکستان کی مضبوط دفاع قوت کشمیر یوں کے جذبوں کو تقویت دیتا ہے آزاد کشمیر کی عوام مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہرمشکل کی گھڑی میں پاکستان کے دفاع کیلئے بھرپور قوت کے ساتھ ہیں وحیدہ شمیم نے کہا کہ اس تاریخ ساز دن کے موقع پر مسلح افواج اور سویلن افراد کو بھی یاد رکھنا ہو گا جو بھارتی عزائم کے راستے میں اپنی جانوں کے نزارنے پیش کر کے تاریخ میں اپنا نام پیدا کر گئے ۔

متعلقہ عنوان :