بھارتی قتل عام ،عوام کش پالیسی کیخلاف قوم متحد ہے،شیخ جمیل الرحمان

پیر 12 ستمبر 2016 14:17

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء ) متحدہ جہاد کونسل کے سکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی قتل عام اور عوام کش پالیسی کے خلاف قوم متحد ہے۔ جموں و کشمیر کے بہادر اور مخلص عوام عید محکوماں سادگی اور متانت سے منائیں گے ۔پروفیسر ، ادیب،ڈاکٹر، وکلاء، انجینئرز،تاجر، مزدور غرض اس سرزمین کا ہر فرد بھار ت سے آزادی چاہتا ہے۔

جنوبی کشمیر میں پنڈت برادری کا آزادی ریلیوں میں شریک ہونا اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی اس کا ثبوت ہے۔ ضمیر فروش، بے غیرت اور قاتل گروہ آزادی کی آواز کو دبانے کے لئے بھارت کے آگے سجدہ ریز ہے۔ہمیں فخر ہے کہ ہماری نئی نسل بہادر، جفاکش، ہمدرد، انسانیت دوست اور پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین خاص طور پر گزشتہ دوماہ کے متاثرین کا خاص خیال رکھاجانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

کشمیری آزادی، اسلام کی سر بلندی اور اعلائے کلمة اللہ کے لئے اپنی جان ، مال اور عزتوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ اس لئے قوم شہداء کے ورثاء کو یاد رکھے۔اپنے عید پیغام میں انھوں نے کہا کہ بیواؤں، یتیموں اور معاشرے کے بے کس افراد ، ناداروں، مزدوروں،پڑوسیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھا جائے۔ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عید غلامی کی عید ہے۔انشاء اللہ قوم کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :