جنگی جنون، بھارت نے مزید10ہزار فوجی کنٹرول لائن پر پہنچا دیئے

جمعہ 23 ستمبر 2016 17:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) بھارت نے دو بریگیڈ ز پر مشتمل مزید دس ہزار فوجی کنٹرول لائن پر پہنچا دیے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بریگیڈ ہماچل پردیس کے علاقے دھرم شالہ سے جبکہ ایک اور جموں خطے کے علاقے ادھمپور سے مقبوضہ علاقے میں پہنچائی گئی ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی کے جنوبی اضلاع پلوامہ ،کولگا م ، شوپیاں وغیرہ میں بھارت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کیلئے حال ہی میں ایک بریگیڈ تعینات کی گئی تھی ۔

یا درہے کہ حال ہی میں مقبوضہ علاقے میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں 17بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے سر پر سخت جنگی جنون سوار ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انتفادہ سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :