عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھو ں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائے ‘ریاستی جبر و تسلط کے ذریعے بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے‘مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے انسانیت کا قتل عام شروع کررکھاہے ‘انسانیت کو ماننے والے اور انسانی حقوق کی علمبردار مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کا قتل عام بند کرائیں

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بین اقوامی میڈیا ٹیم سے بات چیت

ہفتہ 24 ستمبر 2016 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بین اقوامی دنیا مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھو ں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائے اور ریاستی جبر و تسلط کے ذریعے بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے ۔مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے انسانیت کا قتل عام شروع کررکھاہے انسانیت کو ماننے والے اور انسانی حقوق کی علمبردار مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کا قتل عام بند کرائیں ۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بین اقوامی میڈیا کی ٹیم سے بات چیت کررہے تھے ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکو ملٹری کیمپ میں تبدیل کررکھاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی پیر ملٹری فورسز نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ اور عورتوں اور شیر خوار بچوں کو تاریخ کے بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام نے بھارت کے اس جبرانہ تسلط کے خاتمے کیلئے گزشتہ 70سالوں سے جہدوجد شروع کررکھی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اس میں تین نسلیں قربان کیں اور دنیا کی واحد تحریک ہے جس میں کشمیریوں نے جان ومال اور عزتوں کو قربانیاں دیں مقبوضہ کشمیرمیں جوں جوں بھارتی جبر و تسلط برھتا جارہاہے کشمیریوں کی تحریک اسی انداز سے شدت آرہی ہے ۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرنے کہا کہ اس تحریک میں 6لاکھ سے زائد کشمیریوں کا لہو شامل ہے اب اس تحریک کا راستہ زیادہ دیر تک کیسے روکا جاسکتاہے ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ اس موقع پر مسئلہ کشمیرکے حوالے سے مغرب کے ڈبل سٹینڈ ڈ اور مغربی میڈیا کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل مغرب جو جانوروں پر بھی ظلم و تشدد برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے انسانوں کے قتل عام پر کیوں خاموشی اختیارکررکھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیرنے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیرسے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جنگی جنوں کی کیفیت پیداکر رکھی ہے بھارتی حکمرانوں کے جارحانہ رویوں نے برصغیر کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔امن پسند و آزادی پسند دنیا بھارت کو برصغیر کے امن کو برباد کرنے سے باز رکھے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیرنے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیرپر امن حل چاہتی ہے کشمیری عوام جنگ کے خلاف ہیں اگر بھارت نے جنگی جنون میں مہم جوہی کی تو آزادکشمیرکو بھارتی فورسز کا قبر ستان بنا دیں گے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرنے کہا کہ آزادکشمیرتحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے بیس کیمپ کے عوام اور حکومت مقبوضہ کشمیرکے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تحریک آزادی کے بیس کیمپ کے عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ تڑپتے ہیں ۔

مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جو اہل کشمیرکی عزت و ناموس کے محافظ ہیں ۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے موقف کی بھرپور طریقے سے ترجمانی کی دونوں اطراف کے کشمیری وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :