مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان حکومت کی بربریت عالمی امن کیلئے خطر ے کی گھنٹی وہاں خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے

پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماممبر کشمیر کونسل یونس میر نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو

منگل 27 ستمبر 2016 18:25

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان حکومت کی بربریت جہاں عالمی امن کے لیے خطر ے کی گھنٹی وہاں خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ایک مفلوج الذہن اور جرائم پیشہ ذہنیت کے حامل ذہنی مریض ہیں۔وہ جنوب مشرق ایشیا اور باالخصوص برصغیر کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پرکھڑے ہوکر کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینا اور قراردادوں کی نفی کرنا بیمار ذہن کی عکاسی کرتاہے۔کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے ہندوستان کوایک نہ ایک دن کشمیر چھوڑناپڑے گا۔مسئلہ کشمیر پر اب عسکری و سیاسی محاذ پر فائنل راؤنڈ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ وقت آن پہنچاہے جب کشمیری مجاہدین کے گرم لہو سے جبر و تسلط اور غلامی کی زنجیریں پگھل جائیں گی۔

(جاری ہے)

وہ وقت دور نہیں جب کنٹرول لائن کے اس پار کے ہمارے بہن بھائی آزادی کی فضاؤں میں سانس لیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماممبر کشمیر کونسل یونس میر نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے کشمیر دو طاقتوں کے درمیان زمینی تنازعہ نہیں بلکہ دو کروڑ انسانوں کی زندگیوں ، ان کے بنیادی حقوق اور قومی ومذہبی آزادی کامسئلہ ہے۔

بھارت سرکار نے کشمیرکو گو نو ایریابنا دیاہے ہندوستان حکومت آگ سے کھیلنابند کر دے ۔ بین الاقوامی ڈاکٹروں اور ا نسانی حقوق کی تنظیموں کی وادی کے اندر رسائی کے درمیان رکاوٹیں ڈالنابند کرے ۔ ہندوستان حکومت کا رویہ خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف د ھکیل رہاہے۔ برصغیر کے عوام کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ہندوستان کے بیمار ذہن اورانتہا پسند وزیراعظم کو وزرات عظمیٰ سے ہٹاکر کسی دماغی ہسپتال میں داخل کروایا جائے جس کے تمام اخراجات ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔

یونس میر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہاتھوں ہی حل ہوگا جبکہ مودی کی موجودگی میں ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔اگر دشمن نے جارحیت کا تصور بھی کیا تو کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔ سپہ سالار پاکستان جنرل راحیل شریف کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت میں پاک فوج کی عسکری و دفاعی تیاریاں قوم کے لیے حوصلہ افزاء اور لائق تحسین ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا جو عزم کیا تھا پیپلز پارٹی آج بھی اس پر کاربند ہے۔تیسری دنیا کے عظیم اور نوجوا ن لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر اپنا جمہوری وقومی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ تنظیم سازی کے دوران گراس روٹ لیول پر ازسرنو پارٹی کو منظم و مضبوط کیا جائے گا، پارٹی قیادت کے تمام اچھے فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

حالیہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کسی بھی ناپاک کاوش اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، پیپلزپارٹی ملکی سلامتی کی ضامن ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو نے پاکستان کو ایٹمی و میزائل قوت دیکر ناقابل شکست بنا دیا ہے، اسی نتیجے میں آج ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک باوقار ملک و طاقت کی شکل میں کھڑا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا احسان ہم صدیوں تک نہیں بھلا سکتے، ان کی عظیم دختر شہید رانی بینظیربھٹو کی دی گئی میزائل ٹیکنالوجی کے باعث دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کے شدید ترین خلاف ورزیاں جہاں عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہیں وہاں مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے بھارت سرکار ظلم و ستم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس کو فوری طور پر بند کرایا جائے، آزادی کی جدوجہدکرنے والے نہتے و معصوم کشمیریوں پر غیر روایتی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت خطے کے اندر دہشت گردی اور افراتفری پھیلا رہا ہے اس کا فی الفور نوٹس لیکر حکومت ہند پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اپنے ناپاک خطرناک عزائم سے باز رہے۔

مودی کے جنگی جنون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔یونس میرنے کہا کہ مودی سرکار کا جنگی جنون اور جارحانہ روش جہاں اس کی ذہنی پسماندگی کی عکاسی کرتا ہے وہاں یہ روش جنوب مشرق ایشیاء کے امن کو بھی تباہ کر کے رکھ دے گی۔ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہو جائیگا۔

بھارت کے نابلد اوراخلاقیات سے عاری معتصب سیاستدانوں کو یہ علم ہونا چاہیے کہ اس کا مقابلہ کسی عام قوم سے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گائے کا پیشاب پینے والی قوم امت محمدی سے کیا مقابلہ کرے گی۔ پاکستانی فوج مسلمہ طور پر دنیا کی بہترین تربیت اور جذبہ جہاد سے سرشار فوج ہے ۔ دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے۔ جارحیت کی صورت میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :