سرینگر: کولگام میں کئے گئے حملے میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی
حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کر لی کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف فوجیوں کی لاشیں کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کہرام مچ گیا
منگل 27 ستمبر 2016 18:59
سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) سرینگر جموں شاہراہ پر ونپوہ کولگام میں بھارتی فورسز کی کانوائے پر گھات لگا کر دستی بموں کے حملوں اور فائرنگ میں مرنے اہلکاروں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔اس حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کر لی۔ تنظیم کے فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گھات لگا کر تحریک المجاہدین سے وابستہ برہان وانی سکارڈنے کانوائے پر اچانک حملہ کیا۔
جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔(جاری ہے)
فوج نے ہلاک ہونے اور مرنے والوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بادامی باغ سرینگر پہنچایا گیا۔ کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف فوجیوں کی لاشیں کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ترجمان نے کہا بھارتی فورسز نے قتل عام اور ریاستی تشدد اور دہشتگردی صرف نہتے اور معصوم عوام کے خلاف جاری رکھی ہوئی ہے۔ سیاستدان بھارتی فورسز کو اپنے اقتدار کے لئے اور افسران اپنے پرموشنز اور تمغوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ جنگی جرائم میں مصروف فورسز کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حملے جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.