بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ

muhammad ali محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 22:59

بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر 2016ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نیتجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔