تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینے کیلئے کل جماعتی کانفرنس میں شامل سیاسی جماعتیں کشمیر بارے سمینار ،ریلیاں منعقد کریں ، شیخ عقیل الرحمن

بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر اقدامات اٹھانے ہونگے، رہنماء جماعت اسلامی آزاد کشمیر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر وچیئرمین آل پارٹیز کانفرنس شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں شامل تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سمینار اور ریلیاں منعقد کریں تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر ہوسکیں۔بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر اقدامات اٹھانے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اے پی سی میں شامل جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پروگرام کریں جس میں تمام ذمہ داران بھی شامل ہوں۔اس کے باعث مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدا ر ہوگا اور تحریک آزادی کشمیر بھی حقیقی معنوں میں آگے بڑھے گی اوربھارت کے مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے ۔تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک موڑ میں داخل ہوچکی ہے۔بھارت بھی پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ہمیں اس صورتحال کے پیش نظرآگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :