ظلم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا ‘ کشمیر مسلسل آتش فشاں کی طرح سلگ رہا ہے ‘ پاکستان کو بقاء کو مسئلہ ہوا تو ایٹم بم چل سکتا ہے‘ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ‘جنگ سے پہلے عالمی برادری کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے

رکن آزاد جموں وکشمیر قانون اسمبلی میاں یاسر رشید نے ناروال کے سرحدی دیہات کے دورہ کے موقع پر بات چیت

جمعہ 7 اکتوبر 2016 17:30

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء ) رکن آزاد جموں وکشمیر قانون اسمبلی میاں یاسر رشید نے ناروال کے سرحدی دیہات کے دورہ کے دوران کہا ہیکہ ظلم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا ۔ کشمیر مسلسل آتش فشاں کی طرح سلگ رہا ہے ۔ پاکستان کو بقاء کو مسئلہ ہوا تو ایٹم بم چل سکتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے دوایٹمی ممالک میں جنگ سے پہلے عالمی برادری کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے ۔

میاں یاسر رشید ایم ایل اے نے مزیدکہا کہ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر بھارت کا ساتھ دے رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مشرقی تیمور کی طرح کشمیریوں کو بھی ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دیا جائے ۔ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس دیرینہ مسئلہ کے پرامن حل سے جہاں پائیدار عالمی امن کا قیام ہوگاوہاں خطہ میں خوشحالی بھی آئے گی ۔

پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ تاکہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے فوری مذاکرات کریں ۔بھارتی حکمرانوں کے اشتعال انگیز بیانات انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید بگاڑ دیں گے۔ امن کی مشترکہ کاوشوں کے حامی ہیں بھارتی بالادستی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی ۔