سرینگر پولیس پوسٹ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2016 21:45

سرینگر پولیس پوسٹ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) سرینگر میں پولیس پوسٹ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چند نامعلوم افراد کی جانب سے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی گئی جس کے نیتجے میں 1 اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔