مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں پولیس چوکی پر حملہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اکتوبر 2016 20:57

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں پولیس چوکی پر حملہ

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں پولیس چوکی پر حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں پولیس چوکی پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور 2 آٹومیٹک رائفلز لے کر فرار ہو گئے۔ حملے کے دوران کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر پہنچنے کے بعد سے بھارتی فورسز پر آئے روز حملے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :