مقبوضہ کشمیر کے علاقے زکوڑا میں بھارتی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 بھارتی اہلکار زخمی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:19

مقبوضہ کشمیر کے علاقے زکوڑا میں بھارتی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 بھارتی ..

سرینگر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اکتوبر ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے زکوڑا میں بھارتی فورسز کے قافلے پر حملے میں 4 بھارتی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے زکوڑا میں بھارتی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ حملے کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 4 بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے قافلے کو گشت سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔