مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنے پر کشمیری او آئی سی کی شکر گزارہے٬ سردار میر اکبر خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان بڑی ہولناک ہے ٬ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں ہزاروں بچوں کو یتیم ٬عورتوں کوبیوہ کیا گیا٬وادی میں ادوایات اور خوراک کی شدید قلت ہے٬ وزیر جنگلات آزاد کشمیر
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:28
(جاری ہے)
انھوں نے عالمی برداری اور عالمی ادارہ خوراک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی راہداری قائم کریں تاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کا مکروہ چہر ہ پوری دنیا کے سامنے لایا جاسکے اور کشمیر کے اندر خوراک کی قلت کو پورا کیا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ہم اقوام عالم خصوصاًمسلم ممالک سے اپیل کرتے ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول میں کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیں اور بھارت پر دبا ئو ڈالیں وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق جو کہ اقوام متحدہ میں خود بھارت نے تسلیم کیا ہو ا ہے دلوانے میں اپنامو ثر کردار ادا کریں تاکہ کشمیر ی بھی آزادی کی نعمت حاصل کرسکیں ۔انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت آئے روز جارحیت کرکے معصوم کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہے اقوام متحدہ بھارت پر دبائو ڈالیں مظلو م کشمیریوں کا قتل عام بند کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔وزیر جنگلا ت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ضلع باغ کا دورہ کرکے باغ کی تعمیر وترقی کا نیا باب کھول دیا ہے اور کئی ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہم باغ کو ماڈل ضلع بنائیں گے ۔اس سلسلہ میں تمام وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال میں لائے جائینگے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.