بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ جھوٹااورمن گھڑت ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب
بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی خفت مٹانے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کررہا ہے٬اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلائے‘میاں مقصود احمد
جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:11
(جاری ہے)
بھارتی حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی مزاحمتی تحریکوں سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کے ہر واقعے کو پاکستان سے جوڑدیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس ایک ہندوانتہاپسندتنظیم ہے جو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں براہ راست ملوث رہی ہے۔بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کی جانب سے سرکاری سطح پر آر ایس ایس کی پشت پناہی کابیان اس بات کاثبوت ہے کہ مودی حکومت دہشت گردوں کی کھلم کھلا مددکررہی ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس کاسختی سے نوٹس لے۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ ہندوستان ایک انتہاپسند٬تخریب کاراور دہشت گردی کوپروان چڑھانے والی ریاست ہے۔حالیہ تحریک آزائ کشمیر کے دوران بھارتی افواج نے پرتشددکاروائیوں سے 110سے زائد کشمیریوں کوشہید کردیا اور پیلٹ گنوں سے ہزاروں افراد کو زخمی کردیا ہے۔مظالم کی انتہاء ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ1989سی2016تک27سال کے دوران بھارتی افواج نی94ہزارسے زائد کشمیریوں کوشہید اور ایک لاکھ 37ہزار469کوگرفتار کیاگیا۔22ہزار826خواتین کوبیوہ٬ایک لاکھ 7ہزار591بچوں کویتیم جبکہ بھارتی افواج کی جانب سی10ہزار717کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے۔ایک لاکھ37ہزار4سو69افراد کوبھارت کی مختلف بدنام زمانہ جیلوں میں اذیت کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی دنیاان مظالم پر خاموش تماشائی بن کر بیٹھنے کی بجائے کشمیریوں کو حق خود اردیت دے۔مسئلہ کشمیر کاالتواء سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.