کشمیری نوجوان بھارتی فوجی تسلط کے خلاف مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے ٬عبدالرشید ترابی

بھارت کشمیریوں کا وحشیانہ قتل عام ظلم اور تشدد کر کے آزادی کے راستے سے نہیں روک سکتا ٬ امیرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:56

لوٹن٬اکسفورڈ سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی نے شہادت پیش کر کے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی فوجی تسلط کے خلاف مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے ٬بھارت کشمیریوں کا وحشیانہ قتل عام ظلم اور تشدد کر کے آزادی کے راستے سے نہیں روک سکتا ٬کشمیری آزادی کے لیے اپنا فرض ادا کررہے ہیں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردارادا کریں ٬ان خیالات کااظہارانہوں نے آکسفورڈ کونسل سٹی اور لوٹن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬اس موقع پر لارڈ مئیر الطاف خان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ٬اکسفورڈ سٹی کونسل اور لوٹن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ٬برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ جن جن حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کشمیری ان کے ووٹرز ہیں وہ اپنے اس چینل کو استعمال کرتے ہوئے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو اپنا ہم خیال بنائیں اور بھارتی مظالم سے ممبران پارلیمنٹ کو آگاہ کریں یہاں کے ذرائع ابلاغ اور تھینک ٹینکس کو بھی متحرک کرتے ہوئے بھارت کے مظالم سے ان کو آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ باالخصوص برطانیہ میںنوجوان نسل کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ان کو بھی کشمیر کی آزادی کے لیے سفارتی محاذ پر کام کرنے کے لیے تیار کریں ٬عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اکسفورڈ تاریخی شہر ہے یہ علم ودانش کا مرکز ہے یہاں سے الطاف خان کالارڈ میئر منتخب ہونا خوش آئند اور باعث عزت ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اکسفورڈ سٹی کونسل سے کشمیر پر قرارداد منظور کروا کر پورے برطانیہ کی کونسلز کے لیے مثبت پیغام دیں ٬اس تاریخی شہر میں کشمیر پر بھی تحقیق کا موضوع بنائیں حکومت برطانیہ جو تاریخی طور پرمسئلہ کشمیر کا بوجھ ہے اس کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ٬عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں کا کیس مبنی برحق ہے یہ ہماری سفارتی ناکامی ہو گی کہ ہم اپنے اس مبنی برحق مسئلے کے حل کے لیے دنیا کو اپنا ہمنوا نہ بنا سکیں کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں جس سے عالمی سطح پر فضا موجود ہے کشمیری اس سے بھی استفادہ کرتے ہوئے اپنے مسئلے کوہر سطح پراٹھائیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں اچھے تجربہ کار سفارتکار کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تعلق منقسم خاندان سے ہے اس لیے وہ بھی متحرک ہیں آزاد کشمیر کے ممبران اور سیاسی جماعتیں حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق اور متحد ہیں برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس بھی متحد ہو گئی ہے ان سارے مواقعوں سے استفادہ کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے تا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہو سکے بیرون ملک مقیم کشمیری اہداف مقرر کر کے سیاسی سرگرمیاں کریں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو بھی یہاں آئے اس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کی مدد کرے اور اپنے وعد ے کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :