تعلیمی پیکیج کا خاتمہ موجودہ حکومت کیلئے تباہی کا باعث ہو گا ٬ زاہد اقبال بٹ

تعلیمی پیکج پر عدالتی حکمنامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر توہین عدالت کا قانون لاگو ہو گا ٬ سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر ٹائون کمیٹی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:57

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر ٹائون کمیٹی زاہد اقبال بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی پیکیج کا خاتمہ موجودہ حکومت کیلئے تباہی کا باعث ہو گا تعلیمی پیکج پر عدالتی حکمنامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی پرمعزز عدالت حرکت میں آئے گی اور توہین عدالت کا قانون لاگو ہو گا زاہد اقبال بٹ نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا آزاد کشمیر میں بھی راجہ فاروق حیدر خان کو نا اہل دیکر انصاف کی مثال قائم کی جانی چائیے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے تعلیمی پیکج ایک تحفہ ہے جس کے دفاع کے لئے پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالے آخری حد تک جائیں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :