Live Updates

تحریک انصاف 2نومبرکو دھرنا نہیں ڈانس پارٹی کرنے جارہی ہے گلگت ٬آزادکشمیر کے بعد کے پی کے سے بھی واضع شکست نظرآنے پر عمران خان اوراس کے حواری دنگا فساد چاہتے ہیں

ممبرقانون سازاسمبلی آزادکشمیر ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی کی ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت

منگل 1 نومبر 2016 18:50

․ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) ممبرقانون سازاسمبلی آزادکشمیر ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہ کہا ہے کہ تحریک انصاف 2نومبرکو دھرنا نہیں ڈانس پارٹی کرنے جارہی ہے گلگت ٬آزادکشمیر کے بعد کے پی کے سے بھی واضع شکست نظرآنے پر عمران خان اوراس کے حواری دنگا فساد چاہتے ہیں عمران خان دوسروں کی تلاشی لینے سے پہلے اپنی تلاشی دیں ان کے اردگرد اے ٹی ایم مشینیوں میں پیسہ کہاں سے آیا ان کے وزیر کی تلاشی لی گئی تو شراب کی بوتلیں اور اسلحہ ملاعمران خان اورشیخ رشید ملک میں افراتفری پھیلاکر کس کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں لوگوں کو تبدیلی کے نام پرورغلانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہی2018میں پھرنوازشریف کی حکومت کو دیکھ کر انہیں حسدہورہا ہے پاکستان کے باشعور عوام دھرنا سیاست کو مسترد کر چکے ہیں پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کے تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ویژن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے راہنماء اسلام آباد کو بند کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں ملک کو بند کرنے والے عناصر اغیار ہی کے ایجنڈے پر کام کر سکتے ہیں محب وطن سیاسی قیادت کسی بھی صورت ملک کو بند کرنے کا پروگرام نہیں بنا سکتی ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے کہا کہ بھارت سرکار کے چہرے سے سیکولر ازم کا چقاب اتر چکا ہے بھارت سرکار کا سیکولرازم محض ایک ڈھونگ ہے حاڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی کہا بھارت سرکار نے مقبوضہ وادی کے اندر تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے نیتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا اسعتمال کیا جارہا ہے بھارت سرکار دھونس و دھاندلی سے کشمیر ممسلمانوں کو اپنے بنیادی و پیدائشی حق سے زیادہ دیر محروم نہیں سکتا ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے اقوام عالم سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت سرکار کے ظلم و بربریت رکوانے کیلئے موثر کردار ادا کریں مقبوضہ وادی بھارت سرکار کی جانب سے جاری ظلم و ستم و تاریخ کے طویل ترین کرفیو سے پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں یوم تاسیس کے موقع پر بیس کیمپ میں یوم تاسیس کی بڑی تقریب منعد کی جس میں پوری قوم متحد و منظم دکھائی دی اس اتحاد کے ریاست کے اس پار مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں یوم تاسیس کے موقع پر بیس کیمپ میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے ٹیم کیپٹن قائد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کے ساتھ بہترین انداز سے اظہار یکجہتی کیا اور پہلی بار یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب منعقد کرائی جس کا سارا سہرا قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو جاتا ہے مسلم لیگ ن کے دور میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے مسئلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل مسلم لیگ ن کے ایجنڈے میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں تحریک آزادی کی جو نئی لہر دوڑ رہی ہے بھارت سرکار طاقت کے بل پوتے پر اسے ٹھنڈا کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و ستم اور نہتے عوام پر پیلٹ گن کے استعمال سے بھارت انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے انہوں نے اقوام عالم سے بھارتی ظلم و ستم رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات