انسانی حقوق کے ادارے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں‘ دختران ملت
سینکڑوں کشمیری نوجوانوںکو بصارت سے محروم کرنا نام نہاد بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنما دھبہ ہے
بدھ 2 نومبر 2016 12:03
(جاری ہے)
ناہیدہ نسرین نے کہا کہ جیل میں بند نوجوانوں کے اہلخانہ کو انکے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔دریں اثنا دختران ملت کی ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے پلوامہ میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہا کہ آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے سبب متعدد لڑکیاں زخمی ہو گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت شہریوں کے ساتھ جانوروں جیسا برتائو کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 8جولائی سے اب تک سینکڑوں کشمیری نوجوانوںکی بصارت سے محروم کیا ہے جو نام نہاد بھارتی جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری طلباء کا مستقبل بھی تاریک بنا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارات کی آتشزدگی میں بھارتی پولیس٬ سپیشل ٹاسک فورس اور انکے پروردہ ایجنٹ ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہے کہ وہ چوکس رہے اور ان ایجنٹوں کو پکڑ کر بے نقاب کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.