وزیرداخلہ چوہدری نثار کی دفعہ 144 کے باجود دفاع پاکستان کونسل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی حمایت ، دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی، اور کونسل نے انتظامیہ کی اجازت اور شرائط کے مطابق ہی جلسہ کیا۔دفاع پاکستان کونسل کی ابتدا پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی تھی اور اس میں سیاسی پارٹیاں شامل ہیں، ہر چیز کو غلط رنگ دینا درست نہیں۔پرویز خٹک دوبارہ اسلام آباد آتے ہیں تو انہیں شہباز شریف سے بڑھ کر پروٹول دیں گے لیکن اگر شر پھیلانے اسلام آباد آئیں گے تو سختی سے نمٹا جائے گا۔چوہدری نثار علی خان کا اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 3 نومبر 2016 12:20
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 نومبر۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دفعہ 144 کے باجود دفاع پاکستان کونسل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے اجازت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ، دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی، اور کونسل نے انتظامیہ کی اجازت اور شرائط کے مطابق ہی جلسہ کیا۔اسلام آباد میں پولیس دربار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ، دفاع پاکستان کونسل کی ابتدا پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی تھی اور اس میں سیاسی پارٹیاں شامل ہیں، ہر چیز کو غلط رنگ دینا درست نہیں۔
پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ایف سی کسی سیاسی پارٹی کی نہیں بلکہ پاکستان کی فوج ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک دوبارہ اسلام آباد آتے ہیں تو انہیں شہباز شریف سے بڑھ کر پروٹول دیں گے لیکن اگر شر پھیلانے اسلام آباد آئیں گے تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال میں کسی چھوٹے جلسے میں بھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔وزیرداخلہ چودھری نثار نے خطاب میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست میں رٹ کے قیام کے لیے پولیس مبارکباد کی مستحق ہے،راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب کی انتظامیہ کا بھی صورتحال کنٹرول رکھنے میں بڑا کردار رہا، اچھی پالیسی تشکیل دی، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پولیس کے مسائل کا ادراک ہے اور قانون نافذ کرنے والے بہت مشکل حالات میں کام کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اگر وہ دوبارہ انتشار پھیلانے کے ارادے سے آئیں گے تو ان کا اسی طرح استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے پرویز خٹک کے الزام کورد کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹئیر کانسٹبلری کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی فورس ہے اور اسے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔یاد رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ روز یومِ تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آنے والے راستوں کی بندش اور کے پی سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے ایف سی کی تعیناتہ پر شدید تنقید کی تھی اور اسے پختونوں کو ایف سی سے لڑانے کے مترادف قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کل بھی تو خیبر پختونخواہ سے ایک قافلہ آیا ہے جسے پولیس نے تحفظ فراہم کیا۔ چوہدی نثار کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثا ر نے اپنی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر شرکاءنے اسلام آباد میں نقصِ امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون اپنی عملداری قائم کرنے کے لیے حرکت میں آئے گا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے دس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.