دبئی میں کوڑا کرکٹ کی تلاش کے لئے ڈرون کا استعمال ۔

جمعرات 10 نومبر 2016 15:59

دبئی میں کوڑا کرکٹ کی تلاش کے لئے ڈرون کا استعمال ۔

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10نومبر 2016ء ) دبئی میونسپلٹی نے پہاڑیوں اور ساحل سمندر پرکوڑا کرکٹ تلاش کرنے کے لیے ڈرون کااستعمال شروع کردیا۔اب ڈرون کے ذریعے کہیں بھی کوڑا کرکٹ نظر آنے پر میونسپلٹی اپنی ٹیم کو وہاں بھیجے گی۔ اس سلسلے میں دبئی ولسیٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالمجید سیفی کاکہنا ہے کہ گاڑیوں اور آدمیوں کو بھیجنے کی نسبت ڈرون کااستعمال زیادہ موثر اور بہتر عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرون کیمروں کی بدولت ہم بلیک اور وائٹ تصویروں میں کوڑے کو اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں۔ اور بعد میں ٹیم بھیج کر ہم وہ علاقہ صاف کروالیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کوڑا کرکٹ کے ڈھیرنے بہت سی جگہ کوگھیرا ہوا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق 2010میں یہ کوڑا 11500 ٹن تک پہنچ جاتا تھا۔ جبکہ اب کم ہو کر7500ٹن رہ گیا ہے۔ اور آنے والے سالوں میں ہم 20فیصد تک اس میں سالانہ کمی لارہے ہیں۔ انہوں نے تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق یہ بتایا کہ 40فیصد کوڑا کرکٹ عام طور پرکمرشل سیکٹر کا ہوتا ہے ۔ جس میں ریسٹورنٹ اورشاپنگ مال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :