سعودی جوازات کا وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے 30 دن کی خصوصی رعایت کا اعلان

irfan khatana عرفان کھٹانہ جمعہ 27 جون 2025 14:55

سعودی جوازات کا وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے 30 دن کی خصوصی رعایت کا اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون 2025ء) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسے تمام افراد جن کا وزٹ ویزا ختم ہو چکا ہے یا ختم ہونے کے قریب ہے، انہیں 30 دن کی اضافی رعایتی مہلت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مملکت سے روانگی یا اپنے قیام کی حیثیت کو درست کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ رعایتی مدت آج، 26 جون 2025 (مطابق 1 محرم 1447 ہجری) سے نافذ العمل ہو چکی ہے اور اس کا مقصد وزٹ ویزے پر موجود غیر ملکی افراد کو بغیر کسی قانونی پیچیدگی کے باقاعدہ طریقے سے روانگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔جوازات کے مطابق، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے،تمام واجب الادا فیس اور جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت داخلہ کے "ابشر" پلیٹ فارم پر "توسل" سروس کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

جوازات نے زور دیا ہے کہ تمام مستحق افراد اس محدود مدت کی رعایت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ممکنہ قانونی جرمانوں یا سزا سے بچا جا سکے۔یہ اقدام سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے انسانی ہمدردی اور سہولت کے اصولوں کے تحت کیا گیا ہے، تاکہ وزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو واپسی کا ایک منظم اور قانونی موقع فراہم کیا جا سکے۔