Live Updates

مارکو روبیو نے شہباز شریف سے مشرق وسطی کی صورتحال پر بات کی، امریکا

جمعہ 27 جون 2025 16:24

مارکو روبیو نے شہباز شریف سے مشرق وسطی کی صورتحال پر بات کی، امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشرق وسطی کی صورتحال پر بات کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہ تو بنا سکتا ہے اور نہ انہیں حاصل کرسکتا ہے۔

ٹیمی بروس کے مطابق دونوں رہنماوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دائمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت تسلیم کی۔کچھ دیر قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا تھا۔وزیراعظم ہائوس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی کروانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات