Live Updates

ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان

جنگ کے باعث اسرائیل کی جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا امکان ہے، مرکزی بینک

جمعہ 27 جون 2025 16:20

ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)اسرائیلی سینٹرل بینک نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے مرکزی بینک نے ایران کے ساتھ جنگ سے ہونے والے معاشی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا امکان ہے۔اسرائیلی سینٹرل بینک نے مزید کہا کہ جنگ سے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایران کے ساتھ جنگ کے اخراجات معیشت پر بھاری بوجھ ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات